اہم خبریں

امریکہ بھی ڈیفالٹ کے قریب ، امریکی بینک دیوالیہ، بڑے پیمانے پر برطرفیوں کی تیاریاں

امریکہ (نیوزڈیسک) امریکہ جیسی سپر معاشی اور ایٹمی پاور بھی ڈیفالٹ کے دھانے پر پہنچ گئی ، عالمی مالیاتی بحران نے امریکہ کو بھی جھکڑ لیا، امریکی بینک بھی دیوالیہ کی جانب گامزن۔ امریکی بینکوں نے بڑے پیمانے میں برطرفیوں کی تیاری شروع کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انویسٹمنٹ بینکوں کے ریونیو میں کمی اور لاگت کم کرنے کے دباؤ کے باعث امریکی بینکنگ سیکٹر میں لاکھوں برطرفیوں کی توقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ بینک متاثر ہوں گے جہاں پچھلے سالوں میں زیادہ بھرتی کی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چند امریکی بینکوں نے 15ہزار سے زائد ملازمین کو نکالنے کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام بینکوں میں کٹوتیوں کی توقع نہیں تاہم وہ لاگت کم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں