تہران (نیوزڈیسک)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسے دہشت گرد تنظیم قرار دے کر کوئی ‘غلطی نہ کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی نے یورپی یونین کے اقدام کے بارے میں کہاکہ اگر یورپی غلطی کرتے ہیں توانھیں اس کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا۔سلامی نے کہا کہ یورپی یونین کا خیال ہے کہ اس طرح کے بیانات سے وہ اس بڑی فوج کو ہلا سکتی ہے۔ہم اس طرح کی دھمکیوں یا ان پر عمل کرنے کے بارے میں کبھی فکرمند نہیں رہےہیں، کیونکہ ہمارے دشمن ہمیں کارروائی کرنے کا جتنا موقع دیتے ہیں، ہم زیادہ مضبوطی سے کام کرتے ہیں۔حسین سلامی کا یہ بیان ایرانی پارلیمان کے اسپیکراور پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سابق کمانڈر محمد باقرقلی باف سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔















