اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) شبلی فراز نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت تحریک انصاف کیخلاف انتقامی کارروائی کرناچاہتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔
تحریک انصاف کی قومی اسمبلی اورسینیٹ میں واضح اکثریت ہے۔
ہماری جماعت عوام کےجذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔ مسلم لیگ( ن) کاماضی کرپشن اورنااہلی کی مثال ہے۔ یہ لوگ جج اورجیوری بھی خودبنناچاہتےہیں۔
تحریک انصاف کوختم کرنےکیلئےحکومت نےہرحربہ استعمال کیا۔
یہ جماعت سیاست کالبادہ اوڑھ کرآمریت لاناچاہتی ہے۔ اس جماعت کوعوام کی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔ عوام کی فلاح وبہبودکیلئے یہ حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔
یہ لوگ ہمیشہ فکس میچ کھیلنےکے عادی تھی۔
تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے اورجدوجہدپریقین ر کھتی ہے۔ یہ شکست خوردہ جماعت ہے انہوں نےاپنی ہارتسلیم کرلی۔ آج وفاقی وز یرکی پریس کانفرنس ہارتسلیم کرنےکےمترادف ہے۔
بانی پی ٹی آئی پاکستان کےمستقبل کی جنگ لڑرہا ہے۔
ہم نہیں چاہتےہمارےکیسزمعاف کیےجائیں ہمیں انصاف چاہیے۔ تحریک انصاف پرپابندی لگاناکوئی بچوں کاکھیل نہیں ہے۔ عطاتارڑنےجوباتیں کیں انہیں زیب نہیں دیتی۔
حکومتی اقدامات سےسیاسی عدم استحکام پیداہوگا۔
تحریک انصاف عوام کےحقوق کی رکھوالی کرےگی۔ عدت نکاح جیسابھونڈاکیس بناکرملک کی رسوائی کی گئی۔ پاکستان کےعوام جب تک اجازت نہیں دےسکتےآپ کچھ نہیں کرسکتے۔
پاکستان سےلوگ اپناسرمایہ بیرون ملک منتقل کررہےہیں۔
ملک کےمستقبل کیلئےیہ ٹھیک نہیں ہم اس کودرست کریں گے۔ تحریک انصاف آئین وقانون کی عملداری قائم کرےگی۔
مزید پڑھیں :یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اور چاول پرسبسڈی میں300 فیصداضافہ کی تجویز