اہم خبریں

ٹک ٹاکر لائبہ طارق عرف گجراتن کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

اٹک، پولیس چوکی میں خاتون ٹک ٹاکر کی فائرنگ، مقدمہ درج

اٹک ( اے بی این نیوز) پولیس چوکی برہان کے اندر خاتون ٹک ٹاکر کی مبینہ فائرنگ کے واقعے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار محفوظ رہے، جبکہ پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق فتح جنگ کی رہائشی ٹک ٹاکر لائبہ طارق عرف گجراتن نے پولیس چوکی برہان میں موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔ واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس اہلکار اس کے خلاف مختلف مقدمات سے متعلق باتیں اور مبینہ پروپیگنڈا کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد خاتون موقع سے فرار ہوگئی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے لائبہ طارق عرف گجراتن کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔


مزید پڑھیں‌:گیپکو کی نجکاری میں بڑی پیش رفت، 9 کمپنیاں پری کوالیفائی ہوگئیں

متعلقہ خبریں