اہم خبریں

سونے کی قیمتوں میں بڑا ردوبدل، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

سونے کی قیمتوں میں بڑا ردوبدل، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی ( اے بی این نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے کے بعد 4150 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ کاروباری سیشن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کی کمی ہوئی تھی، تاہم آج کے اضافے سے اس کمی کا کچھ حصہ واپس آگیا ہے۔

دریں اثنا پاکستان میں چاندی کی قیمت بھی 66 روپے اضافے کے بعد 6588 روپے فی تولہ ہوگئی، جو نئی بلند ترین سطح ہے۔
مزید پڑھیں‌:سیمنٹ مینوفیکچررز کا بڑا اعلان، خریدنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

متعلقہ خبریں