اہم خبریں

سیمنٹ مینوفیکچررز کا بڑا اعلان، خریدنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

سیمنٹ مینوفیکچررز کا بڑا اعلان، خریدنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ستمبر 2026ء میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں اضافے کی خوشخبری سنادی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی ترسیل 5.95 فیصد اضافے کے بعد 46.21 لاکھ ٹن رہی، جو گزشتہ سال اسی ماہ 43.61 لاکھ ٹن تھی۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں سیمنٹ کی مقامی ترسیل 7.35 فیصد اضافے کے بعد 37.88 لاکھ ٹن رہی، جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں مقامی ترسیل 35.29 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

سیمنٹ کی برآمدات ستمبر میں تقریباً مستحکم رہیں اور 8 لاکھ 32 ہزار 173 ٹن ریکارڈ کی گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ 8 لاکھ 31 ہزار 966 ٹن برآمدات ہوئی تھیں۔

اے پی سی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر کے دوران سیمنٹ کی مجموعی ترسیل 3.88 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 31 لاکھ 41 ہزار ٹن رہی۔ اسی عرصے میں مقامی ترسیل 7.79 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 8 لاکھ 45 ہزار ٹن ہوگئی، جبکہ برآمدات 11.32 فیصد کمی کے بعد 22 لاکھ 96 ہزار ٹن رہیں۔

ایسوسی ایشن نے برآمدات میں کمی اور توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی سے سیمنٹ اور متعلقہ صنعتوں کو درپیش مشکلات کم ہوں گی۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان، ترکیہ تعلیمی تعاون میں بڑی پیش رفت، رفاہ یونیورسٹی کا اہم کردار

متعلقہ خبریں