اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا ردوبدل، نئی قیمتیں مقرر

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا ردوبدل، نئی قیمتیں مقرر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا ردوبدل، نئی قیمتیں مقرر
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات مقررہ نئے نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں‌:پیٹرولیم ڈویژن کا بڑا فیصلہ، آئی ایم ایف سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں