اہم خبریں

نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام 32 افراد ہلاک

نائیجیریا (اے بی این نیوز)نائیجیریا کی ریاست اونڈو میں فوجی طیارہ گرنے کے حادثے میں سوار تمام 32 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی طیارے میں 25 مسافروں سمیت عملے کے 7 افراد سوار تھے۔

فوجی طیارہ گزشتہ روز بینن شہر سے لاگوس جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوا تھا۔

حکام کے مطابق طیارہ حاثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

نائیجیریا کے صدر اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی جانب سے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں