اسلام آباد(اے بی این نیوز)سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع ہو گئی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہاکہ سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کراسکیں گے۔
دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی۔درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکاؤنٹ میں واپس کردیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں: شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ،تفصیلات طے















