اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہنگائی عالمی قوتوں اور معاشی طور پر مضبوط ممالک میں بھی بے قابو ہے، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں گزشتہ ماہ مہنگائی میں 4 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔جاپان میں 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تو برطانیہ نے بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا جب کہ امریکا میں بھی مہنگائی عروج پر ہے۔برطانیہ میں بھی پٹرول اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں بھی ریکارڈ 5.9 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔برطانوی عوام جو پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے اور اب کرایوں میں اضافے کے اعلان سے پریشان ہوگئے جب کہ ہر گھر پر کونسل ٹیکس کی مد میں مزید 9.7 فیصد اضافے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔امریکا جو مہنگائی کی وجہ روس کی یوکرین میں جارحیت اور خلیج ممالک کے تیل کی پیداوار میں کمی کو بتاتا ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے سے قاصر ہے جو گزشتہ برس تقریباً 7 فیصد تھی۔















