لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کی کوششوں سے بھارت میں قید ایک پاکستانی نوجوان کو رہائی نصیب ہوگئی۔بھارتی حکام نے 18 سالہ پاکستانی نوجوان فرحان خان کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرزپنجاب کے حوالے کر دیا۔ فرحان خان کا تعلق پنجاب کی تحصیل چشتیاں، ضلع بہاولنگر سے ہے اور اسے بھارتی حکام نے 2019 میں گرفتار کیا تھا۔فرحان خان گھر والوں سے ناراض ہوکر نکلا اور غلطی سے بارڈر کراس کرگیا تھا۔ پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ اور بھارتی حکام سے مسلسل رابطوں اور کوششوں سے نوجوان کی رہائی ممکن ہوئی ہے جو جمعرات کے روز واپس پاکستان پہنچ گیا۔















