اہم خبریں

خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں چوتھا ملزم کو گرفتار

ٹورونٹو(نیوز ڈیسک) کینیڈا کی پولیس نے خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں چوتھے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ امن دیپ سنگھ پر قتل کی سازش اور فعال کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے کینیڈین پولیس نے دیگر تین ملزم 3 مئی کو گرفتار کئے تھے ۔کینیڈین انویسٹی گیشن ٹیم نے بتایا کہ 22 سالہ امن دیپ غیر قانونی اسلحے کے کیس میں پہلے ہی اونٹاریو میں زیر حراست ہے ۔
مزید پڑھیں: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا سندھ میں میٹرک کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ
وہ بھارت کا شہری ہے اور بریمپٹن ،سرے اور ایبٹسفورڈ میں سکونت اختیار کرتا رہا ہے۔ آئی ایچ آئی ٹی کے انچارج من دیپ مو کرنے کہا ہے کہ ان گرفتاریوں کا مقصد ہردیپ سنگھ نجر کو قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

دیگر گرفتار ملزمان میں 22 سالہ کرن برار،22 سالہ کمل دیپ سنگھ اور28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ برس جون میں کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے علاقے سرے میں ایک گردوارے کا باہر قتل کیا گیا تھا۔کینیڈین حکومت اس قتل میں بھارت کو ملوث قرار دیتی ہے ۔

متعلقہ خبریں