ینگون (نیوز ڈیسک)اسپیشل ایڈوائزری کونسل فار میانمارنے کہاہے کہ13 ممالک میانمار کی سرکاری کمپنی کو ساز و سامان فراہم کرتے ہیں جس سے اسلحہ تیار کیا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ایک رپورٹ میں اسپیشل ایڈوائزری کونسل فارمیانمارنے کہاکہ یورپ، شمالی امریکا اور ایشیا کےیہ ممالک اسلح فراہمی کرر رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق آسٹریا، فرانس، چین، سنگاپور، بھارت، اسرائیل، یوکرین، جرمنی، تائیوان، جاپان، روس، جنوبی کوریا اور امریکا خام مال، مشینیں، ٹیکنالوجی اور مختلف پرزے میانمار کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈیفنس انڈسٹریز کو فراہم کرتے ہیں۔















