اہم خبریں

پاکستان 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈ جاری کرے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ پاکستان رواں سال چینی مارکیٹ میں 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کیش بیلنس بہتر ہے، حکومت تمام قرض بروقت ادا کرے گی، روپے کی قدر مستحکم رہے گی۔

مزیدپڑھیں:علی امین با ہر تو ڈائیلا گ، وزیر اعظم کے پا س جا تے ہیں تو پا و ں پکڑ لیتے ہیں ،فیصل کر یم کنڈی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پہلی بار چینی بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ فروخت کرے گا۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے لئے حکومت پاکستان ابتدائی طور پر 25 سے 30 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈ فروخت کر کے چینی بانڈ مارکیٹ سے فنڈنگ حاصل کرنے کا آغاز کرے گا، جسے بعد میں مذید بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں