اہم خبریں

جنسی سکینڈل،لندن پولیس کے تمام افسران کے خلاف تحقیقات شروع

لندن(نیوزڈیسک)میٹرو پولیٹن پولیس لندن نے تمام افسران کے خلاف درج شکایات کے کھاتے کھول لیے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن کے میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر سر مارک رولی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میٹ پولیس کے 45 ہزار افسران کا ریکارڈ دوبارہ چیک کیا جائے گا۔میٹ کمشنرنے ڈیوڈ کیرک کی خواتین سے زیادتیوں پر عوام سے معافی مانگ لی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تشدد سے متاثرہ خواتین نے سامنے آ کر ناقابل بیان دلیری کا مظاہرہ کیا ۔پولیس افسر ڈیوڈ کیرک نے دو دہائیوں تک 12 خواتین کو نشانہ بنایا۔ہوم سیکریٹری سویلا بریورمین نے کہا کہ اس کیس سے عوام کا پولیس پر اعتماد متاثر ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ پولیسنگ کے معیار اور کلچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں