اہم خبریں

الجزائر ،خرگوش کے نام پر شہریوں کو بلیوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف

الجیرز(نیوزڈیسک)افریقی ملک الجزائر میں خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت کیاجانے لگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق الجزائر کے متعلقہ حکام نے تصدیق کی کہ کچھ قصابوں کی جانب سے بلیوں کے گوشت کو خرگوش کا گوشت بنا کر فروخت کیا جا رہا ہے۔ حکام نے اس حوالے سے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ۔محکمہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ قسنطینا برج میونسپلٹی میں کچھ قصاب اس بنیاد پر بلی کا گوشت فروخت کرتے پائے گئے کہ یہ خرگوش کا گوشت ہے۔حکام نے شہریوں سے کہا کہ وہ احتیاط برتیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گوشت خریدتے وقت خرگوش کا سر اور دم ذبحہ کردہ خرگوش کے ساتھ جڑا ہو۔

متعلقہ خبریں