اہم خبریں

محکمہ تعلیم سندھ نے نئے تعلیمی سال کا شیڈول جاری کردیا

محکمہ تعلیم سندھ کے نٸے تعلیمی سال 2024-2025 میں تبدیلیاں، شیڈول تیار کرلیا گیا،اسکولز اور کالجز میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چوتھی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے امتحان 15 اپریل سے 27 اپریل تک ہوں گے۔

نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات مٸی میں لٸے جاٸیں گے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات مٸی کےآخری ہفتہ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

مزیدپڑھیں:وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا اسلا م آباد ائر پورٹ کا دورہ

میٹرک کے نتاٸج کا اعلان 31 جولاٸی تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انٹر کے نتاٸج کا اعلان 31 اگست تک کیا جاٸیگا۔

امتحان میں 20 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد کنسٹرکٹڈ کوئسچن، 40 فیصد ایکسٹینڈڈ کوئسچن دیے جاٸیں گے،موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولاٸی تک ہوں گی جبکہ موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

متعلقہ خبریں