اہم خبریں

وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا اسلا م آباد ائر پورٹ کا دورہ

اسلا م آباد( اے بی این نیوز )وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اسلا م آباد ائر پورٹ کے خلاف کثیر تعداد میں بدانتظامی کی شکا یات کا نو ٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈ وائزر کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کے افسروں پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم گزشتہ روز اسلا م آباد ائر پورٹ بھیجی جس نے دورہ کے دوران مسافروں سے ملاقات کرکے ان کی شکایات سنیں، ائرپورٹ کی انتظامیہ کو ان کے ازالہ کے لئے مو قع پر ہی ہدایات جا ری کیں اور بعض

مزید پڑھیں :کے پی میں کس کس کو وزارت کا قلمدان ملا، جانئے
مسا فروں کے مسا ئل حل کرا ئے۔ ٹیم نے اپنے دورے کی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر دی ہے۔ وفاقی محتسب نے یکجا سہو لتی ڈیسک پر موجود تمام اداروں کو مز ید فعال بنانے کی ہدا یت کی۔ ٹیم نے ائر پورٹ پر نیشنل وانٹرنیشنل لا ؤ نجز، Luggage Area، سی آئی پی لاؤنج،امیگریشن اور دیگر ایجنسیوں کے کاؤنٹرز سمیت تمام شعبہ جات کا دورہ کرکے مسا ئل کا جائزہ لیا۔ بیرون ملک جا نے والے مسافروں کی زیا دہ تر شکا یات کاتعلق

مزید پڑھیں :بلوچستان کی سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال کرنے پر پابندی عائد

امیگریشن میں تاخیر، ایف آ ئی اے، اے ایس ایف اور کسٹمز کے عملے کی طرف سے نا جا ئز تنگ کئے جانے اور عدم تو جہی کے با رے میں تھیں جب کہ باہر سے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی شکا یات میں سامان کا دیر سے ملنا یا سامان کی گمشد گی کی شکا یات بھی شامل تھیں۔ ٹیم نے قبل ازیں اسلا م آ باد ائر پورٹ کے دورہ پر بھیجی گئی ٹیموں کی سفارشات پر عملد رآمد کا جا ئزہ بھی لیا۔ ٹیم نے گزشتہ دورہ کے دوران ایف آ ئی اے، اے این ایف،

مزید پڑھیں :صادق سنجرانی کو نئے چیئرمین کے آنے تک توسیع دینے کا فیصلہ

اے ایس ایف اور کسٹمز کے یکجاسر چ ڈیسکوں پر CCTV کیمر ے لگا نے اور تمام کاؤنٹرز پرمسا فروں کی آگاہی کے لئے اردو اور انگریزی میں بل بو رڈز لگانے اور عوامی آ گا ہی کے لئے انہیں ٹی وی اسکر ین پر بھی مسلسل دکھانے کی ہدا یات دی تھیں۔ ٹیم کو بتا یا گیا کہ ائرپورٹ انتظا میہ نے ان ہدا یات پر عملد رآمد کر دیا ہے۔ ٹیم نے ائرپورٹ پرVisa Protection Stamp کی سہولت نہ ہو نے کا نو ٹس بھی لیا۔ ٹیم نے وفاقی محتسب کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہو لت کے لئے قا ئم کئے گئے”یکجاسہولتی ڈیسک“ کا بھی معا ئنہ کیا اور وہاں موجود 12 وفاقی ایجنسیوں کے ذمہ داران سے شکایات کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے علاوہ شکایات رجسٹر چیک کئے۔
مزید پڑھیں :اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی دوڑ سے باہر، غیر معروف بینکار اورنگزیب کا نام سامنے آگیا

متعلقہ خبریں