اہم خبریں

برطانیہ کے سابق فوجی افسر نے 24 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کرلیا

لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ میں میٹرو پولیٹن پولیس کے افسر ڈیوڈ کیرک پر 18 سالہ ملازمت کے دوران 80 سے زائد جنسی جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے جس میں ملزم نے 24 خواتین کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی فوج میں ملازمت کے بعد میٹرو پولیٹن پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے افسر کو متعدد شکایات سامنے آنے پر اکتوبر 2001 میں معطل کردیا گیا تھا۔ڈیوڈ نامی افسر نے سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے خواتین کا اعتبار حاصل کیا اور پولیس عہدیدار ہونے کی وجہ سے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور پھر اعتماد حاصل کرنے کے بعد ان سے جنسی زیادتی کرتا تھا۔سابق فوجی نے صرف خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناتا بلکہ شدد بھی کرتا اور کئی خواتین پر پیشاب بھی کیا۔ جن خواتین نے اس عمل سے منع کیا انھیں مارا پیٹا اور جیل میں بند کرنے کی دھمکی دی۔دوسری جانب میٹ پولیس نے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے افسر کی حرکتوں پر شرمندہ ہیں جنھیں کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں