دی ہیگ (نیوزڈیسک)عرب لیگ نے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر قبضے کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں، جنگل کا قانون خطے میں امن نہیں لاسکتا، اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہی امن کا ضامن ہے۔
عرب لیگ نے آج عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور جنگی جرائم کے خلاف اقوام کی درخواست پر سماعت کے دوران اپنے دلائل میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
مزیدپڑھیں:ہم حکومت کو سپورٹ کریں گے،بلاول
اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) نے اس موقع پر اپنے دلائل میں غاصب اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔
عرب لیگ نمائندے نے اپنے دلائل کا اختتام شہید ہونے والے فلسطینی شاعرکے شعر پر کیا، کہا اگر میں مرجاؤں، تمہیں میری کہانی سنانے کے لیے زندہ رہنا ہے۔















