ہم حکومت کو سپورٹ کریں گے،بلاول

کراچی ( اے بی این نیوز    )بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم حکومت کو سپورٹ کریں گے،پپپلز پارٹی کے پا س اکثریت نہیں ،ورنہ منشور کو ایمپلیمنٹ کرتے،جس پارٹی کو حکومت کاموقع دیا اب ان کو چلنا چاہیے،پیپلز پارٹی کا ایک ہی مؤقف ہے کہ عوام کو مشکلات سے نکالیں،

مزید پڑھیں : امید ہے آئین کے بانی کو اعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملے گا، بلاول

ترجمان بلاول بھٹو ذوالفقار بدر نے کہا کہ عوام کیلئے ہی پی پی نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا،ہم جائز مطالبات کیلئے ہر جگہ آواز اٹھائیں گے،ہم ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں،لیکن کوئی پارٹی بیٹھنے کا نام ہی نہ لے تو اس کے ساتھ کیا بات کرنی ۔