اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔

ادھر مٹی کا تیل بھی 41 روپے 44 پیسے فی لیٹر سستاکردیاگیا، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی، اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر تھی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ پیٹرول پرلیوی کی شرح کم اور ڈیزل پربڑھا دی گئی، پیٹرول پرعائد لیوی میں10 روپے83 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی، فی لیٹرپیٹرول پر لیوی102.17 روپے سے کم کرکے91.34 روپے کردی گئی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 10روپے93 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیاگیا، فی لیٹر ڈیزل پر لیوی 58 روپے سے بڑھاکر 68.93 روپے کردی گئی۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ مٹی کے تیل پر لیوی 20روپے 36 پیسے برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں