نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی حکمرانوں کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی ، مودی حکومت نے 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کردیا۔ ریاست اترپردیش کے انتہاپسند وزیراعلیٰ آدیتیہ ناتھ کی سرپرستی میں مسلمان کش کارروائیاں جاری ۔
ریاستی مشینری مسلمانوں کو ختم کرنے کے درپے ہوگئی ۔ سوشل میڈیا پرسامنے والی ویڈیوز میں مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں کو بلڈورز کی مدد سے مسجد کو شہید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد سڑک کو چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی اس لیے شہید کیا گیا۔
مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پذیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کررکھا تھا جہاں کیس کی سماعت 2 دن بعد ہونا تھی۔















