کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی حیدرآباد بلدیاتی انتخابات پولنگ کا عمل جاری ، لیکن شدید سردی کے باعث ووٹرز کی آمد کم اور عملہ بھی غائب ہونے کی وجہ سے پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے ۔کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا تھا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں لیکن آج بھی شکایت کرتے نظر آ رہے ہیں، پولنگ اسٹیشن کے باہر لمبی قطار شہری ووٹ ڈالے بغیر گھر جانے لگے ۔ دوسری طرف پولنگ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ضلعی وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 3 میں نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے،نامعلوم افراد نے پولنگ عملے اور آر او کو ہراساں کیا اور ٹیکنیکل سامان میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش بھی کی۔ نیو کراچی میں پولنگ کے عمل میں تاخیر سے شروع ہو نے پر مختلف سیاسی جماعتوں سمیت شہروں نے بھی غصے کا اظہار کیا جبکہ وسطی نیو کراچی میں یوسی 5 وارڈ 2 میں بیلٹ باکس نہ پہنچائے جانے کے سبب پولنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔کہیں پولنگ ایجنٹس نہ پہنچے تو پولنگ عملہ غائب شہریوں کو ووٹنگ میں مسائل کا سامنا۔۔بلدیاتی الیکشن بنا رکے جاری رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے مختلف پولنگ اسٹیشنس کا دورہ کیا ۔















