اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر رانا ثناء اللہ کا بڑا مؤقف سامنے آگیا

بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر رانا ثناء اللہ کا بڑا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پر نیک نیتی سے عملدرآمد کیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملے کو سیاسی مسئلہ نہیں بنایا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالتوں کو آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت سے کہا جا رہا ہے کہ وہ عدالت کا کردار ادا نہ کرے، تاہم یہی اصول تمام متعلقہ فریقین پر بھی لاگو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کے ذریعے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیا گیا۔

رانا ثناء اللہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی صورت میں سیکیورٹی اور امن و امان کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ تھا، اسی لیے انہیں متبادل طبی سہولت فراہم کی گئی۔

وزیراعظم کے مشیر نے پاکستان تحریک انصاف کے مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق مختلف تفصیلات سامنے لائی گئیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا طبی معائنہ ڈاکٹروں کے پینل نے کیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے نزدیک صحت کا معاملہ سیاسی تنازع نہیں بننا چاہیے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نہ ماضی میں صحت کے معاملے کو سیاست کا حصہ بنایا گیا اور نہ ہی آئندہ ایسا کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کو عدالتی فیصلوں اور آئین و قانون کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر ،ایرانی پرواز کی انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ

متعلقہ خبریں