چنیوٹ (اے بی این نیوز) رکن صوبائی اسمبلی ثاقب خان چدھڑ کے والد الطاف خان چدھڑ انتقال کرگئے، جس کے بعد ان کے گھر سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق الطاف خان چدھڑ کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ثاقب خان چدھڑ کے والد کے انتقال پر رشتہ داروں، عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات اور حلقے کے لوگوں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے ثاقب چدھڑ اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ثاقب خان چدھڑ حلقہ پی پی-97 (چنیوٹ-4) سے 2024 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
انہوں نے تقریباً 42 ہزار 959 ووٹ حاصل کرکے سابق ارکان پنجاب اسمبلی ثقلین انور سپرا اور سلیم بی بی بھروانہ کو شکست دی تھی۔
بعد ازاں 11 فروری 2024 کو ضلع چنیوٹ سے منتخب دیگر آزاد ارکان کے ہمراہ ثاقب خان چدھڑ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
ثاقب خان چدھڑ پنجاب حکومت میں پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:سرکاری سکولوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ، طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر















