اہم خبریں

آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول سامنے آگیا

آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول سامنے آگیا

مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم کے انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ نئے وزیراعظم کا انتخاب 27 اگست کو قانون ساز اسمبلی میں ہوگا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 27 اگست کو صبح 9:30 سے 10:30 بجے تک جمع کرائے جائیں گے۔
Political turmoil in Azad Kashmir, schedule for election of Prime Minister revealed

Political turmoil in Azad Kashmir, schedule for election of Prime Minister revealed
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال صبح 10:30 سے 10:45 بجے تک ہوگی، جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست صبح 11 بجے آویزاں کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا وقت صبح 11 بجے سے 11:30 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر 12 بجے آویزاں کی جائے گی۔

نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب بھی 27 اگست کو دوپہر 12 بجے قانون ساز اسمبلی میں ہوگا۔

وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق تمام کارروائی قانون ساز اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں مکمل کی جائے گی۔

یوں آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اہم مرحلہ 27 اگست کو مکمل ہوگا، جب قانون ساز اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔
مزید پڑھیں‌:سندھ کی ممکنہ تقسیم کے خلاف پیپلزپارٹی ڈٹ گئی، ہنگامی اجلاس طلب

متعلقہ خبریں