اہم خبریں

نئے صوبوں کے معاملے پر نواز شریف خاموش، بڑی خبر سامنے آگئی

نئے صوبوں کے معاملے پر نواز شریف خاموش، بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور (اے بی این نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بیانات اور تبصروں سے فی الحال گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر پارٹی کی حتمی پالیسی سامنے آنے تک کسی قسم کا مؤقف پیش نہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اپنی پالیسی خود طے کرے گی، جس کا باضابطہ اعلان پارٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حتمی فیصلہ سامنے آنے تک نئے صوبوں کے حوالے سے کسی بھی بیان یا تبصرے سے اجتناب کریں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت اس معاملے پر مزید مشاورت کرے گی، جس کے بعد نئے صوبوں کے حوالے سے واضح اور حتمی پالیسی سامنے لائے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر رانا ثناء اللہ کا بڑا مؤقف سامنے آگیا

متعلقہ خبریں