تہران (اے بی این نیوز)علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہیں۔
تہران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اپنے دورے کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کی کوششوں کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: صنعتی کنکشن کے بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو میٹر منقطع کرنا غیر قانونی قرار















