اہم خبریں

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندی کا شیڈول تبدیل

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندی کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں حلقوں اور یونین کونسلز کی حتمی اشاعت اب 14 اکتوبر کو کی جائے گی، جبکہ اس سے قبل حتمی اشاعت کی تاریخ 13 اکتوبر مقرر تھی۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں حلقوں اور یونین کونسلز کی ابتدائی اشاعت 27 اگست کو ہوگی، جبکہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات 28 اگست سے 17 ستمبر تک متعلقہ حلقہ بندی اتھارٹی کے سامنے جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندی اتھارٹی اعتراضات اور تجاویز پر 2 اکتوبر تک فیصلہ کرے گی، جبکہ حلقہ بندی اتھارٹیز اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹی کو 9 اکتوبر تک آگاہ کریں گی۔

اعلامیے کے مطابق تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 اکتوبر کو کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول میں تبدیلی کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا عمل بھی اسی نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول سامنے آگیا

متعلقہ خبریں