اہم خبریں

آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، رانا ثناء اللہ نے بڑی خبر سنا دی

آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، رانا ثناء اللہ نے بڑی خبر سنا دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے کوئی اتحاد نہیں ہو سکتا۔ سیاسی جماعتوں سے تعاون کرنا پی ٹی آئی کی فطرت میں نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کو کچھ تحفظات ہیں جس پر انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری طارق فاروق کو قانون ساز اسمبلی کا سپیکر نامزد کر دیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی وہاں بیٹھے مظاہرین کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے اسے کرنے میں آزاد ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے مسائل آپس میں بہتر طریقے سے حل کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی اتحاد نہیں ہو سکتا۔ سیاسی جماعتوں سے تعاون کرنا پی ٹی آئی کی فطرت میں نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ توہین عدالت کی درخواست میں وزیر داخلہ کو شامل کرنا ہے یا نہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔
مزیدپڑھیں‌:بانی پی ٹی آئی سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں