اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

بانی پی ٹی آئی سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

لاہور (اے بی این نیوز) تحریک انصاف کے بانی کی صحت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔ قرارداد پی ٹی آئی کے ایم پی اے امتیاز محمود نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی کی صحت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ قرارداد میں سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم نامے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں پی ٹی آئی کے بانی کے مکمل اور آزاد طبی معائنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بانی کو عدالتی حکم کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو طبی معائنہ اور علاج میں شامل کیا جائے۔

قرارداد کے مطابق بانی کو طویل تنہائی اور انسانی رابطے سے محرومی سے نکالا جائے اور بانی اور ان کے اہل خانہ، وکلا اور بیٹوں کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے کی سہولت بحال کی جائے۔ قرارداد میں تشدد، ذہنی اذیت، مسلسل تنہائی اور جان کو لاحق خطرات کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

قرارداد میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ آزادانہ طور پر جیلوں کے حالات کا جائزہ لے سکیں۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے سات دن میں رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں۔
مزید پڑھیں‌:پرتگال کے نوجوان فٹبالر انتقال کر گئے، شائقین کے لیے بڑی خبر

متعلقہ خبریں