اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب کے سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا، جہاں ان کے پیٹ میں موجود رسولی کی سرجری کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد میاں محمود الرشید کو دوبارہ جیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ان کی طبی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ،سٹیٹ بینک کا بڑا اعلانمزید پڑھیں‌:

متعلقہ خبریں