کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،پولنگ جاری ضلعی وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 3 میں نقاب پوش نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن میں گھس عملے کو ہراساں کیا او ر پولنگ سامان کو چھڑنے کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 3 کے ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ٹیکنیکل سامان میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی،نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس کر پولنگ عملے اور آر او کو ہراساں کیا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد ایک سیاسی جماعت کی جھنڈا لگی ہوئی گاڑیوں پر سوار تھے۔















