لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ میں تیز ہوا چلنے کے باعث درخت گرنے سے حکومت کو 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ درخت ہوا سے اڑ کر دور جا گرا لیکن اس نے تباہی مچا دی تھی، درخت گرنے سے قریب کھیلتی ایک بچی کی موت ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے میونسپل حکام کو غفلت اور لاپرواہی کا مرتکب قرار دیا اور بچی کے لواحقین کو 2 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ یہ رقم تقریبا 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر بنتی ہے۔















