اہم خبریں

روس یوکرین جنگ،امریکی کمپنی نے سولیدار شہر کی تباہی کی سیٹلائیٹ تصاویر جاری کردیں

کیف (نیوزڈیسک)یوکرین اور روس کے درمیان جنگ جاری ہے جس دوران یوکرین کے شہر سولیدار میں ہونے والی تباہی کی کچھ سیٹلائیٹ تصاویر جاری کردی گئیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں سولیدار شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس کی تصاویر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے جاری کیں۔امریکی کمپنی میکسر کی جانب سے جاری تصاویر میں اسکولوں اور متعدد عمارتوں کی تباہ حالی کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔یہ تصاویر علاقے میں واقع گوداموں کی ہیں جن میں ایک طرف جنگ سے پہلے اور دوسری جانب جنگ کے بعد کی تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں