اہم خبریں

فرانسیسی خاتون اول نے سکول یونیفارم لازمی قراردینے کی تجویز کی مخالف کردی

پیرس (نیوزڈیسک)فرانس کی خاتون اول بریگزٹ میکرون نے کہاہے کہ انہیں یقین ہے کہ اسکول یونیفارم کو لازمی قرار دینے سے فرانسیسی طلباء میں سماجی عدم مساوات سے نمٹا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں بریگزٹ میکرون کا کہنا تھا کہ برانڈڈ کپڑوں کے بجائے یکساں لباس پہننے سے طلبہ کا وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوگی۔فرانسں کی خاتون اول کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب فرانس کی قومی اسمبلی ایک بل پر بحث کر رہی ہے جس کے منظور ہونے کی صورت میں سرکاری اسکولوں میں یونیفارم لازمی قرار دیدیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں