اہم خبریں

برازیل ،سابق صدر کے حق میں مظاہرہ کرنے والے گرفتارافرادپر مقدمات درج کرنیکافیصلہ

ریوڈی جنیرو(نیوزڈیسک)برازیل میں ہنگامہ آرائی کرنے پر ایک ہزار 200 سے زائد گرفتارافرادپر مقدمات درج کیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ فسادات کے بعد 1500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ، باضابطہ طور پر گرفتار مشتبہ افراد پر مقدمات درج کرنے کے لیے حکام کے پاس 5 دن ہیں۔مزید مظاہروں کے حوالے سے خدشات کے سبب برازیل کے دارالحکومت میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔برازیل کی وفاقی پولیس کے ذرائع کے مطابق جن افراد پر باضابطہ طور پر الزامات عائد کئے گئے ہیں، انہیں برازیلیا میں فورس کی اکیڈمی میں رکھا جائے گا جبکہ کچھ افراد کو دیگر سہولیات میں منتقل کیا جائے گا۔پولیس حکام نے خبردار کیا کہ ایسے افراد جنہیں حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا، انہیں تحقیقات کے بعد گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔پولیس حکام نے ان خدشات کا اظہار کیا کہ سابق صدر جیئر بولسونارو کے سخت گیر حامیوں کی جانب سے مزید مظاہروں کا انعقاد بھی کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں