اہم خبریں

بھارت میں 2022 مذہبی اقلیتوں کیخلاف ظلم و تشدد کا سال قرار

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کی انسانی حقوق کی تنظیم سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس (سی جے پی) نے سال 2022 کو بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت، امتیازی سلوک اور ظلم و تشدد کا سال قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سالانہ رپورٹ میں سی جے پی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک ریاستی سرپرستی میں ہوئے، بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم کرنے والے عناصر کی ریاستی سطح پر حوصلہ افزائی کی گئی۔سی جے پی انڈیا نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ظلم و تشدد کا سال 2022کے عنوان سے سالانہ رپورٹ جاری کی۔سی جے پی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ سال مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم اور ظلم و تشدد کا سال تھا۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ سال مذہبی اقلیتوں کی زندگیوں اور آزادیوں پر حملوں کے متعدد واقعات ہوئے، بھارت میں جسمانی تشدد، ناروا سلوک اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات زیادہ تر مسلمان، عیسائی اور سکھ اقلیتوں کے ساتھ ہوئے۔

متعلقہ خبریں