اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انتباہ: 26 سے 28 اگست کے دوران :شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث جنوب مشرقی /زیریں سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔اس دوران آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔ تاہم جنو ب مشرقی سندھ،بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
پیر کے روز سندھ، با لائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی /جنو بی پنجاب،خطہ پوٹھو ہار ، اسلام آباد،شمال مشرقی/ جنو بی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں چند مقامات پر آندھی چلنے اورموسلادھار بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونحوا، جنو ب مشر قی سندھ ، جنوب مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: مٹھی 29، میرپورخاص 12، حیدرآباد (ایئرپورٹ 05)، چھور 03، بلوچستان: لسبیلہ 12، خیبر پختونحوا: چراٹ 04،دیر 02، کا لام 01، کشمیر: راولاکوٹ 04،پنجاب: سیالکوٹ ،لاہور (ایئرپورٹ) 02اور مری میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس ، دالبندین ، نوکنڈی اورسبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب / مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔ تاہم صبح/ رات میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: کر کٹ کے معا ملات،پس پردہ بہت کچھ ہو رہا ہے،ٹھیک کر کے رہوں گا،محسن نقوی