اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے لیے موسم کی تازہ ترین پیش گوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں براعظمی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے نتیجے میں بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے تفصیلی پیشگوئی حسب ذیل ہے۔
آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم شمالی پہاڑی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کل بروز منگل بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے علاقے بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 02 ملی میٹر، خیبرپختونخوا کے علاقے کالام اور دروش میں 01 ملی میٹر جب کہ گلگت بلتستان کے علاقے بابوسر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی بلوچستان اور سندھ صوبوں میں محسوس کی گئی جہاں سبی اور دادو میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:طلبہ کو قسطوں پر ای بائیک کیساتھ اور کیا مفت ملے گا؟ابھی اپلائی کریں















