اہم خبریں

طلبہ کو قسطوں پر ای بائیک کیساتھ اور کیا مفت ملے گا؟ابھی اپلائی کریں

لاہو(اے بی این نیوز)پنجاب سی ایم بائیک اسکیم 2026 میں طلبہ کو بلاسود آسان اقساط پر الیکٹرک اسکوٹی کے ساتھ مفت میں کئی سہولت ملیں گی۔

ای بائیک کے لیے بلا سود فنانسنگ اور سبسڈی:
پنجاب سی ایم بائیک اسکیم 2026 کے تحت طلبہ و طالبات کو سرکاری سبسڈی کے ساتھ الیکٹرک بائیک خریدنے کے لیے بلاسود رقم فراہم کی جائے گی، اور طلبہ ہر ماہ آسان اقساط میں یہ رقم واپس کر سکیں گے۔

اپلائی کرنے کی اہلیت:
پنجاب بھر کے اہل سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے طلبہ اس اسکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

درخواست دہندگان کی عمر کم از کم 16 سال ہونی چاہیے اور ان کے پاس ایک درست ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ ہونا چاہیے۔ ایک درست کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) بھی ضروری ہے۔

والدین یا قانونی سرپرست درخواست دہندگان کے ضامن بن سکتے ہیں۔ درخواست کے ساتھ فراہم کردہ موبائل نمبر ضامن کے نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ:
طلبہ وزیراعلیٰ پنجاب ای بائیک اسکیم کے لیے 4 اکتوبر 2026 تک اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔

کہاں اپلائی کریں؟
درخواستیں درج ذیل سرکاری اسکیم پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں:

https://bikes.punjab.gov.pk/

الیکٹرک موٹر سائیکل کی تفصیلات:
اہل طلبہ کو 72 وولٹ، 30 ایمپیئر گھنٹے کی بیٹری سے لیس جدید الیکٹرک بائیک ملیں گی۔ بائک کی زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 50 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 1,000 واٹ کی موٹر ہوگی۔

مفت ملنے والی سہولتیں:
پنجاب سی ایم ای بائیک اسکیم 2026 کے تحت اہل طلبہ وطالبات کے لیے 5 مفت اسکوٹی ٹریننگ سینٹر قائم کیے گئے ہیں، جہاں انہیں اسکوٹی چلانے کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔

اسکوٹی ٹریننگ سینٹر:
1۔ ابشر ڈرائیونگ سکول

2۔ لبرٹی خدمت مرکز

3۔ گریٹر اقبال پارک

4۔ ٹریفک پولیس لائنز مناواں

5۔ ایل او ایس فیروز پور روڈ

اسکوٹی ٹریننگ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ اپنا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔

لاہور ٹریفک پولیس نے طلبہ کی سہولت کے لیے ٹریننگ سینٹرز میں اسکوٹی لائسنس کی فراہمی کے لیے مخصوص اسکوٹی کاؤنٹر بھی مختص کیے ہیں۔

پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ کو مفت ہیلمٹ اور حفاظتی سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں: ہنڈا سی جی 125 اب قسطوں پر حاصل کریں وہ بھی بغیر مارک اپ

متعلقہ خبریں