اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مارچ کے پیش نظر مظاہرین سے نمٹنے کے لیے انتظامات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریڈ زون کو سیل کرنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کے لیے آپس میں لوہے کی سلاخوں اور پتریوں کے ذریعے ویلڈ کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز کی دیواریں بنانے کے ساتھ ان کے پیچھے بھی مزید کنٹینرز رکھے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ویلڈنگ کے بعد کنٹینرز کو اپنی جگہ سے ہٹانا مشکل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مظاہرین کو کسی صورت ریڈ زون میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ ماضی میں مظاہرین کی جانب سے کنٹینرز ہٹا کر ریڈ زون میں داخل ہونے کے واقعات کے پیش نظر اس بار حفاظتی انتظامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی نے 20 ستمبر جبکہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے رکھی ہے، جس کے پیش نظر دارالحکومت میں سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:علی امین گنڈا پور کی طبیعت اچانک ناساز، ہسپتال منتقل















