اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں 27 ستمبر کی احتجاجی کال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران 27 ستمبر کے احتجاج، آئندہ کے لائحہ عمل اور سیاسی حکمت عملی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے سیاسی سرگرمیوں اور آئندہ کے اقدامات سے متعلق بھی مشاورت کی۔
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق ملاقات میں جمہوری جدوجہد کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کی کال آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے دی گئی ہے.
مزید پڑھیں:ایچ ون بی ویزا پر بڑا اعلان، ٹرمپ انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرلیا















