Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کراچی ٹیسٹ ، نیوزی لینڈ کی 612رنز پر پہلی اننگز ڈیکلیئر ، پاکستان کے دو وکٹوں پر 77رنز ،97رنز کا خسارہ باقی

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی ڈبل سنچری اور اش سودھی کے ہمراہ شاندار شراکت کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز نووکٹوں کے نقصان پر 612 رنز پر ڈکلیئر کردی جس کے باعث مہمان ٹیم کو مجموعی طور پر 174 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ، جواب میں پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں دووکٹوں 77رنز بنالئے تاہم 97رنز کا خسارہ باقی ہے ،پاکستانی بیٹرامام الحق 45 اور نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولےمسن نے کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری بنائی اور ناٹ آﺅٹ رہے ،ٹام لیتھم 113، ڈیون کونوے 92، اش سودی 65، ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل نے 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ،پاکستان کے ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں ،نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی پویلین کی راہ دکھائی ۔کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے جمعرات کو چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 440 رنز چھ کھلاڑی آو¿ٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اس وقت کین ولیمسن 105 اور اش سودھی ایک رن پر وکٹ پر موجود تھے ۔ مہمان ٹیم کے دونوں بیٹرز نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی باو¿لرز کوٹف ٹائم دیا ایک موقع پر اش سودھی جب گیند بلے کے باہری کنارہ لینے کے بعد وکٹ کیپر کے بعد پاس گئی لیکن کسی بھی کھلاڑی نے کیچ کی اپیل نہیں کی اور سودھی کو ایک موقع اور مل گیا ۔میچ کے چوتھے دن پہلے سیشن میں پاکستانی باو¿لرز کوئی بھی وکٹ نہ لے سکے ،اس دوران اش سودھی نے اپنی نصف سنچری اور کین ولیمسن نے 150 رنز مکمل کئے ۔ پاکستانی ٹیم چوتھے روز پہلی کامیابی اس وقت ملی جب اش سودھی اپنے کیریئر کا سب سے بڑا اسکور 65 رنز بنانے کے بعد ابرار احمد کے ہاتھوں آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹے ،انہوں نے ولیمسن کے ہمراہ ساتویں وکٹ کےلئے 159 رنز کی شراکت قائم کی۔سودھی کے آﺅٹ ہو نے کے بعد اگلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساو¿دھی بھی پویلین جا بیٹھے جنہیں نعمان نے واپسی کی راہ دکھائی تاہم دوسرے اینڈ پر موجود کین ولیمسن نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ڈبل سنچری کی جانب گامزن رہے۔پاکستان باﺅلرز کو نویں وکٹ کےلئے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر بھی کوئی رن بغیر ہی آغا سلمان کو وکٹ دے کر پویلین جابیٹھے اور اس طرح ابرار احمد نے اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر لیاتاہم اس دور ان کین ولیمسن نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی اور ان کی ڈبل سنچری کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے کپتان نے اننگز ڈکلیئر کر دی ۔اس وقت مہمان ٹیم کا نووکٹوں کے نقصان پر مجموعہ 612 رنز تھا جس کے باعث پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری حاصل کر لی، کین ولیمسن نے 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 200 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ وکٹیں لی۔ پاکستانی ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا تاہم اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق 17 رنز پر بریسیویل کی گیند پر آﺅٹ ہو کر پویلین جابیٹھے جس کے بعد شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف دن رنز پر سودھی کی گیند پر آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹے تاہم چوتھے روز کھیل کے اختتام پر امام الحق 45 اور نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ یایاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔بابر اعظم اور سلمان آغا نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔نیوزی لینڈ کے ٹِم ساﺅتھی نے 3، اعجاز پٹیل، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا۔کراچی ٹیسٹ کےلئے پاکستانی ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان آغا، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد شامل ہیں جبکہ مہمان ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساﺅتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل میں شامل ہیں ۔