Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آئی سی سی ،ایمرجنگ کرکٹرز آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

دبئی (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مین اورویمن ایمرجنگ کرکٹرز آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کےلیے جنوبی افریقا کے مارکو جینسن، افغانستان کے ابراہیم زدران، نیوزی لینڈ فن ایلن اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ کے نام شامل ہیں۔آئی سی سی ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کےلیے جو نامزدگیاں سامنے آئی ہیں، ان میں بھارت کی رینوکا سنگھ، یستیکا بھاٹیا، آسٹریلیا کی ڈارسی براؤن اور انگلینڈ کی ایلیس کیپسی شامل ہیں۔