رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کے سابقہ دور کے اخراجات کے بارے میں موازنہ گمراہ کن اور غلط ہے،پی سی بی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )موجودہ چیئرمین کے تمام سفری اخراجات کا باقاعدہ اندرونی اور بیرونی طور پر آڈٹ کیا گیا تھا، سابق چیئرمین رمیز راجہ کو نئی گاڑی فراہم کی گئی جس کی مالیت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے تھی،موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کو گاڑی کا الاؤنس بھی بورڈ آف گورنر کی منظوری کے مطابق ادا کیا گیا تھا،یو اے ای کے متعدد دوروں کے باوجود نجم سیٹھی نے کبھی بھی پی ایس ایل الاونس وصول نہیں کیا،سابق چیئرمین رمیز راجہ کے بیان پر پی سی بی نے ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کے سابقہ دور کے اخراجات کے بارے میں موازنہ گمراہ کن اور غلط ہے،چیئرمین اور ادارے کی ساکھ کے دفاع اور تحفظ کیلئےقانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،ان بیانات کا مقصد موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے،پی سی بی کارمیز راجہ کی جانب سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کیخلاف بیانات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے،پی سی بی نے رمیز راجہ کی جانب سےنجم سیٹھی کیخلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کردی۔