شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے، شاہین آفریدی

لاہور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرشاہین آفریدی نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی ابھی مشکل ہے، جلد بازی نہیں کرنا چاہتا، یہ نہ ہو کہ ایک دو میچ کے بعد پھر ان فٹ ہوجاؤں۔ایک تقریب میں شرکت کے بعد گفتگوکرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ پی ایس ایل کے لیے تیاری کر رہے ہیں، ابھی 40 دن ہیں، پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی دوں گا۔شادی سے متعلق سوال کے جواب میں شاہین آفریدی نے کہا کہ شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے۔حارث رؤف نے کہا کہ انجری سے ریکور کر رہا ہوں، انشاءاللّٰہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایکشن میں دکھائی دوں گا۔