ڈالر بدستور بے قابو،اڑان جاری، انٹربینک میں 18پیسے مہنگا

کراچی( نیوز ڈیسک ) ملک میں روپے کی قدر میں گراوٹ اور ڈالر کی اڑان کا تسلسل تاحال برقرار ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری رہی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کے اضافے سے 225.82 روپے پر بند ہوئی تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 234.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈیمانڈ برقرار رہنے سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 226 روپے سے تجاوز کرگئے تھے۔