نیوزی لینڈ کیخلاف پہلاٹیسٹ،پاکستانی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان

لاہور(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے ٹیسٹ اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی آج ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے غور کرے گی۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کےلیے اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے، جس میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔